The great Islamic country to help the railway improve the desire to help Sheikh Rashid

0
111

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات ،ترکش ریلوے کمپنیوں نے پاکستان ریلوے کو بہتر بنانے کے لیے دلچسپی ظاہر کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2019ء) :ترکش ریلوے کی کمپنیوں نے پاکستان ریلوے کو بہتر بنانے کے لیے دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی کارگردگی سے خوش ہیں۔ وزراء کی سوروزہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کرداد دی۔اس سب کے پیچھے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی محنت بھی شامل ہے تاہم انہوں نے نئے سال میں اپنے ادارے میں مزید تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نئے سال کے آغاز پر قوم کو خوشخبری سنا ئی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو لوگ کام نہیں کر رہے وہ ریلوے میں نہیں گھر جائیں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے سال نبو پر ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ 2019ء میں 20 نئی ٹرینیں چلیں گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ کام نہیں کر رہے وہ رہلوے میں نہیں گھر جائیں گے۔ ریلوے غریب کی سواری ہے۔غریب کو سہولت دیں گے۔وفاقیوزیر ریلوے نے مزید کہا کہ فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولتوں    والی ٹرین بھی اس سال چلائیں۔

 اس حوالے سے تیز ترین خبر یہ ہے کہ ترکی نے پاکستان کی ریلوے کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔اس دلچسپی کا اظہار ترکی کی سرکاری ریلوے کمپنیوں تلامسس اور رائمسیس نے کیا۔انہوں نے اس حوالے سے آج وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات کی اور ان کے سامنے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔                                                       https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2019-01-14/news-1806454.html



!!!!Follow Me On Social Media!!!!

__/LINKS_
¦?Facebook Page : https://www.facebook.com/SifNewsOffic…
¦?Twitter : https://twitter.com/SifNewsOfficial
¦?Google+ : https://plus.google.com/communities/1…
¦?Website : https://www.sifnews.com

Please like, Share and Subscribe



LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here