10 Holidays, the Government heard the good news for the employers

0
128

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قانون کے اطلاق کی تصدیق کردی، قانون کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2019ء) حکومت نے بچے کی ولادت پر والد کو 10 دن کی لازمی چھٹی دینے کا قانون نافذ کردیا، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قانون کے اطلاق کی تصدیق کردی، قانون کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے مرد حضرات کیلئے شاندار اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے نئے قانون کے مطابق اب بچے کی ولادت پر والد کو 10 روز کی رخصت دینا لازمی ہوگا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بتایا ہے کہ اس سے قبل پاکستان میں اس حوالے سے کوئی قانونی سازی نہیں کی گئی۔ تاہم اب موجودہ حکومت نے نئی پالیسی نافذ کردی ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قانون کے اطلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔ تاہم یہ واضح رہے کہ یہ سہولت کسی بھی شخص کو صرف 2 بچوں کی پیدائش پر حاصل ہوگی۔ 2 سے زیادہ بچوں کی پیدائش پر 10 چھٹیاں نہیں مل سکیں گی۔



!!!!Follow Me On Social Media!!!!

__/LINKS_
¦?Facebook Page : https://www.facebook.com/SifNewsOffic…
¦?Twitter : https://twitter.com/SifNewsOfficial
¦?Google+ : https://plus.google.com/communities/1…
¦?Website : https://www.sifnews.com

Please like, Share and Subscribe



LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here