The prime minister fulfilled the promise he made with the youth

0
129


پاکستان اور چین کے درمیان نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرکاری سطح پر اقدامات کا آغاز ،ْدونوں ممالک کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان کی نوجوانوں کے لئے کوششیں رنگ لانے لگیں ،ْ پاکستان اور چین کے درمیان نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرکاری سطح پر اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے دونوں ممالک کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ چین نے پاکستانی نوجوانوں کے وفد کو دورہ چین کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چین نے تحریری طور پر پاکستانی دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا۔کمیٹی کے قیام کا فیصلہ وزیراعظم کے دورہ چین کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار اور چینی سفیر نے ملاقات میں معاملات کو حتمی شکل دی۔عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں کے درمیان تجربات کا تبادلہ اور رابطوں کو بڑھایا جائیگا۔عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کے لئے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ چین کی جانب سے دعوت نامہ ملنا نوجوانوں کے لئے بڑی کامیابی ہے۔عثمان ڈارنے کہاکہ ملائشیاء اور جرمنی سمیت دیگر ممالک سے بھی رابطے جاری ہیں، عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں کو ترقی کے میدان میں آگے دیکھنا چایتے ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ سرکاری سطح پر چین کی دعوت قبول کر لی گئی ہ



!!!!Follow Me On Social Media!!!!

__/LINKS_
¦?Facebook Page : https://www.facebook.com/SifNewsOffic…
¦?Twitter : https://twitter.com/SifNewsOfficial
¦?Google+ : https://plus.google.com/communities/1…
¦?Website : https://www.sifnews.com

Please like, Share and Subscribe



LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here